پیرس حملوں کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ، چار خود کش حملہ آور شناخت کر لیے گئے

پیرس حملوں میں ملوث چار خود کش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی۔چاروں حملہ آور فرانسیسی شہری تھے۔پیرس میں تیرہ اور چودہ نومبر کی درمیانی رات ہونیوالے حملوں میں تین دہشت گردوں نے خود کو سٹیڈیمparis_attack00 کے باہر اڑا لیا تھا۔ایک دہشت گرد کا ہدف ریسٹورنٹ تھا جبکہ تین بٹاکلین سٹیڈیم میں داخل ہوے تھے۔ اِن میں سے دو نے خود کو اُڑا لیا اور تیسرا پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔فرانسیسی پولیس کا ماننا ہے کہ صالح عبدُالسلام نامی ایک دہشت گرد ابھی بھی مفرور ہے جس کے ایک بھائی نے بٹاکلین سٹیڈیم میں خود کش حملہ کیا اور دوسرا بھائی بیلجیم میں گرفتار کر لیا گیا۔ایک اور فرانسیسی شہری جو حملے میں ملوث تھا اُس کا نام ہے عمر اسماعیل جس کی شناخت سی سی ٹی وی کیمرے سے کی گئی۔پیرس پراسیکیوٹر کے مطابق دو حملہ آوروں کی شناخت فنگرز پرنٹس سے کی گئی جن میں سے ایک 1984 اور دوسرا 1995 میں فرانس میں پیدا ہواے تھے۔ دونوں افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *