وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

nawazوزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال ازبک وزیراعظم شفقت مرزایوف نے کیا۔ وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کو برادر ملکوں کے ساتھ اعلی سطح کے رابطوں کا تسلسل قرار دیا جارہا ہے جب کہ وزیراعظم نوازشریف اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران توانائی، تجارت، علاقائی رابطوں، ثقافت، سیاحت اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *