کراچی : سپریم کورٹ نے مون گارڈن گرانے کا فیصلہ معطل کر دیا

garden moonسپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع ریلوے اراضی پر قائم مون گارڈن گرانے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف مون گارڈن کے الاٹیز اور بلڈر عبدالرزاق خاموش کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرلیں جب کہ عدالت نے ریلوے اراضی پر قائم مون گارڈن کو مسمار کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی معطل کردیا۔ اس موقع پر مون گارڈن کے بلڈر عبدالرزاق خاموش نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ اگر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں اس لئے اس کی سزا مکینوں کو نہ دی جائے جس پرعدالت نے عبدالرزاق خاموش کو 10 کروڑ روپے کیش بطور گارنٹی جمع کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر بلڈر عبدالرزاق خاموش نے عدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پراتنی بڑی رقم جمع کرانا ممکن نہیں اس لئے اس میں سہولت دی جائے جس پر عدالت نے مون گارڈن کے بلڈرکو 15 روز کے اندراندر 5 کروڑ روپے سپریم کورٹ اور 5 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی دینے کا حکم دیا جب کہ درخواستوں پر سماعت 15 روز بعد ہوگی۔
واضح رہے کہ 10 نومبر کو سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر میں واقع ریلوے اراضی پر قائم مون گارڈن کے فلیٹس 24 گھنٹے میں خالی کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

کراچی : سپریم کورٹ نے مون گارڈن گرانے کا فیصلہ معطل کر دیا” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *