نائیجیریا: بم دھماکے میں 30 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی

nigeriaنائیجیریا کی شمالی ریاست یولا کے گنجان آباد علاقے میں بم دھماکے سے 30 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکا مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 20 منٹ پر اڈاماوا کے دارالحکومت جمبوتا کے علاقے میں ہوا، جہاں ایک مبینہ خود کش بمبار یا دیسی ساختہ بم نے سینکڑوں افراد کی جان لے لی۔
نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے کوآرڈی نیٹر سعاد بیلو کا کہنا ہے کہ ’اب تک ہمارے پاس 32 افراد کے ہلاک اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔‘ادھر ریڈ کراس اور مقامی پولیس نے معمولی فرق کے ساتھ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 جبکہ زخمی افراد کی تعداد 72 بتائی ہے۔ریڈ کراس کے رضا کاروں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جس جگہ دھماکا ہوا، وہاں ایک بس اسٹاپ قائم تھا جس کے قریب رہائشی عمارتیں، گوشت کی مارکیٹ، مسجد اور ہوٹل واقع ہے۔دھماکے کے فوری بعدسکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا تاہم یولا میں بجلی کے تعطل کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’ہر جانب زخمی موجود ہیں۔‘یاد رہے کہ نائیجریا میں گذشتہ 6 سال سے جاری کشیدگی میں اب تک 17،000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔گذشتہ روز ہی نائیجیریا کے صدر محمدو بورائی نے بے گھر افراد کے ایک کیمپ کے دورے کے موقع پر فوجی اہلکاروں کی بہادری کی تعریف کی تھی۔فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ بوکو حرام کی ’شکست انتہائی قریب ہے‘، انھوں نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ مستعد رہیں اور بوکو حرام کو آسان اہداف تک پہنچے نہ دیا جائے۔

نائیجیریا: بم دھماکے میں 30 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *