بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: سندھ اور پنجاب میں پولنگ کل ہو گی

electionسندھ اور پنجاب کے 26 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی۔ سندھ کے 14 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کل 19 نومبر کو ہوگی جس میں پنجاب میں سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال ،اٹک، جہلم، میانوالی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، منڈی بہاو¿الدین، شیخوپورہ اور خانیوال میں پولنگ ہوگی جب کہ سندھ میں حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، دادو، جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، شہید بے نظیر آباد،تھرپارکر، میرپوخاص ،عمر کوٹ اور نوشہروفیروز میں ووٹ ڈالے جائیں گے تاہم سانگھڑ میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
پنجاب کے 12 اضلاع میں ایک کروڑ 46 لاکھ سے زائد جب کہ سندھ میں 71 لاکھ 69 ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے جب کہ دونوں صوبے کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *