ایان علی پر فرد جرم عائد : صحت جرم سے انکار

ayanکرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ایان علی پر 5 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالرسمگل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا . ملزمہ ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت گزشتہ کئی ماہ سے کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب احمد خان کی عدالت میں جاری تھی۔فاضل جج نے کئی ماہ کی سماعت کے بعد ماڈل پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 8 دسمبر کو ملزمہ کے خلاف شہادتیں طلب کرلیں، جبکہ ایان علی کے پاسپورٹ کے حصول سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا.ملزمہ ایان علی نے سماعت کے دوران صحت جرم سے انکار کیا.
واضح رہے کہ ایان علی پر کئی ماہ قبل فرد جرم عائد کی جانے تھی لیکن ملزمہ کی جانب سے مختلف درخواستیں دائر ہونے کے باعث معاملہ کئی ماہ تاخیر کا شکار رہا۔گزشتہ ہفتے کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ کی جانب سے پیشی سے استثنیٰ اور پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
عدالت نے ایان علی کی حاضری سے ایک دن استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر درخواست پر کسٹم حکام سے آئندہ پیشی پر جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔ماڈل نے کسٹم عدالت کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *