اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ ہائی کورٹ میں چیلنج

orange lineاورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ قانون کے مطابق نا تومنصوبے کے لیے اراضی حاصل کی گئی ہے اورنہ ہی اس سے ماحول کو پڑنے والے ayan1اثرات کے لئے سروے کرایا گیا،اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے پرکام روکنے کا حکم جاری کرے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لاہورمیں اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ کے لئے 165 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *