دوبئی سیریز بچانے کا آخری موقع

پاکستان انگPak-vs-Eng-Live-Streamingلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بچانے کے لئے آج اپنا چوتھا ون ڈے دوبئی میں کھیلے گا۔پاکستان نے پہلا ون ڈے چھ وکٹوں سے جیتنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف دس سال میں پہلی ون ڈے سیریز جیتنے کا موقع گنوا دیا اور انگلینڈ کی ٹیم دوسرا ون ڈے 95 رنز اور تیسرا چھ وکٹوں سے جیت کر چار میچوں کی سیریز جیتنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔آخری دو میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ بائولر اور بلّے باز دونوں کا ہی جادو نا چل سکا۔واضح رہے کہ تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ایک موقعے پر صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لیے تھے لیکن چھ وکٹیں سکور میں صرف 29 رنز کے اضافے پر گرگئیں۔کپتان اظہر علی آج کے میچ کے لئے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلّے بازوں کو اُن کی زمہ داریاں سمجھا دی ہیں، امید ہے کوئی غلطی نہیں ہو گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *