آرمی چیف کی وائٹ ہاﺅس میں امریکی نائب صدر سے ملاقات

army chiefآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔جنرل راحیل شریف اور جو بائیڈن کی ملاقات وائٹ ہاوس میں ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پرگفتگو کی گئی۔اس سے پہلے آرمی چیف نے کیپٹل ہل میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز اور انٹیلی جنس کمیٹیوں کے ارکان سے ملاقاتیں کیں۔
جنرل راحیل شریف نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔بعد میں آرمی چیف کے اعزازمیں امریکامیں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *