کامیاب انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے : پرویز رشید

Pervez Rasheed1وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے (ن) لیگ پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،ان کا کہناتھا کہ وہ چودھری سرور کو ان کے استعفیٰ کا وعدہ یاد دلانا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کامیاب انتخابات کا انعقاد سب کی فتح ہے۔بلدیاتی نمائندوں کا کام عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے۔
پرامن انتخابات صوبائی حکومتوں کی امن و امان پر گرفت کا اظہار ہے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کارگردگی پر عوام نے بلدیاتی انتخابات میں بھی ن لیگ کو ووٹ دیا ،چودھری سرور آج تک دھاندلی کے ثبوت نہیں پیش کرسکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *