چیرمین نادرا کے بعد چیرمین پیمرا بھی برطرفی کے بعد بحال

pemraاسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کی برطرفی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا۔

چیرمین پیمرا نے حکومت کی جانب سے عہدے سے برطرفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کی تھی جس پر جسٹس ریاض نے برطرفی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چیرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کو عہدے پر بحال کرکے سیکرٹری اطلاعات اور قائم مقام چیرمین پیمرا کو نوٹس جاری کردیئے اور چیرمین پیمرا کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات طلب کرلئے، حکومت نے گزشتہ روز چوہدری عبدالرشید احمد کا تقررغیرقانونی اور سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے برخلاف قرار دیتے ہوئے چیرمین پیمرا کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

واضح رہے کہ چوہدری عبدالرشید گزشتہ حکومت میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پرکام کر رہے تھے جنہیں سابق صدر آصف  زرداری نے 26 جنوری 2013 کو ترقی دے گر چیرمین پیمرا بنادیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *