اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے 10ہزار اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں: وزیر تعلیم خیبرپختونخوا

khyber خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف نے کہا ہے کہ اگلے ماہ تک 10ہزارسے زائد اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے اور مزید 10 ہزار اساتذہ کی آسامیاں بھی پیداکی جائیں گی۔صوبائی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم محمد عاطف کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی کمی پوری کی جا رہی ہے اس سال دسمبر تک 10ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کر لیے جائیں گے جس کےلئے ایک لاکھ 77 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں، جبکہ کہ مزید 10ہزار اساتذہ کی آسامیاں بھی پیدا کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سال میں 160 سکول تعمیرکر رہی ہے اس سے پہلے والی حکومتیں سال میں 100 سکول تعمیرکیا کرتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 105چھوٹے ڈیموں پر تعمیرکا کام جاری ہے اور15مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *