داعش کے خلاف عالمی طاقتیں مل کر کام کریں: صدر فرانس

franceفرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے عالمی طاقتوں سے کہا ہے کہ وہ ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی ختم کرانے اور داعش کے خلاف جنگ میں مل کر کام کریں۔فرانس کے دورے پر آئی جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے ملاقات کے بعد پیرس میں پریس کانفرنس کے دوران فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہمیں اپنے ملک اور عوام کو داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سے بچانے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے ہوں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جرمنی ، شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں مزید اقدامات کرے۔اس موقع پر انگیلا مرکل نے کہا کہ جرمن حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اضافی ذمہ داریاں اٹھانے سے متعلق فوری اقدامات کرے گی۔اس سے قبل جرمن چانسلر نے صدر فرانسوا اولاند کے ہمراہ پیرس اسکوائر پر حملوں کے مقام پر پھول رکھے اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *