پاک بھارت سیریز کے لیے حکومت نے باضابطہ اجازت دے دی

pak vs india حکومت نے باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاک بھارت سیریز کی تحریری اجازت دے دی۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے پی سی بی کو تحریری طور پر بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز بیرون ملک روانگی سے قبل پی سی بی کو تحریری طور پر اجازت دی۔ حکومتی اجازت ملنے کے بعد پاک بھارت سیریز سری لنکا میں ہوگی تاہم اس کے لئے بھارتی بورڈ کو اپنی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔
دوسری جانب بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کے لئے سب سے پہلے وزارت خارجہ سے اجازت لینا ہوگی جو ابھی تک نہیں لی، وزارت خارجہ کی اجازت کے بعد وزارت داخلہ سکیورٹی کلیئرنس جاری کرے گی اور پھر کرکٹ سریز کے لئے راہ ہموار ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *