جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست

africa indiaجنوبی افریقا کو ہندوستان کی سرزمین میں ون ڈے سیریز میں شان دارفتح کے بعد ٹیسٹ سیریز میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا جب تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن 310 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اسپین باو¿لرز کے لیے جنت ثابت ہونے والے ناگپور اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا نے تیسرے دن کے کھیل کاآغاز کیا تو اسے جیت کے لیے 278 رنز درکار تھے جبکہ ان کی 8 وکٹیں باقی تھیں، کپتان ہاشم آملہ 3 اور ڈین ایلگر 10 رنز پر کھیل رہے تھے۔
ایلگر 18 رنز بنا کرآو¿ٹ ہوئے تو جنوبی افریقا کا اسکور 40 رنز تھا جب کہ 58 رنز کے مجموعے پر تجربہ کار اے بی ڈی ولیئرز بھی صرف 9 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تاہم ہاشم آملہ اور فیف ڈوپلیسی نے کچھ مزاحمت کی اور72 رنز کی شراکت میں اسکور کو 130 رنز تک پہنچایا۔
ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی 39،39 رنز بنا کرآو¿ٹ ہوئے، ان دونوں کے آو¿ٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقا کے بلے باز ایشون کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور 185 رنز پر آو¿ٹ ہوکر میچ میں 124 رنز سے شکست سمیٹ لی۔ہندوستان تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے دس سال بعد جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ایشون نے دوسری اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرکے میچ میں مجموعی طورپر 12 وکٹیں اپنے نام کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اس سے قبل ہندوستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 215 اور دوسری اننگز میں 173 رنز بنا کرآو¿ٹ ہوگئی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں صرف 79 رنز پر آو¿ٹ ہوکر ہندوستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے کم اسکور پر آو¿ٹ ہونے کاریکارڑ قائم کیا تھا۔
ہندوستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کی خاص بات بدترین پچز ہیں جہاں اب تک دو میچوں کا فیصلہ تیسرے دن میں ہوا جبکہ بارش سے متاثر ہونے والے دوسرے میچ کی صورت حال بھی کچھ مختلف نہیں تھی۔ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کو 108 رنز سے شکست دی تھی، بارش سے متاثر ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہواتھا۔سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 3 دسمبر سے دہلی میں شروع ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *