عامر خان کے بیان پر میاں بیوی میں بحث: بیوی کی خودکشی

amirہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں ایک 24 سالہ خاتون نے بولی وڈ اداکار عامر خان کی جانب سے ہندوستان میں عدم برداشت کے بیان پر اپنے شوہر سے بحث کے بعد خود کشی کرلی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جبل پور میں کوٹ والی کے علاقے میں سونم پانڈے نامی خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد زہر پی لیا، خاتون ایک 3 سالہ بیٹی کی والدہ تھی۔ اہل خانہ نے سونم کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، جہاں کچھ گھنٹوں بعد انھوں نے دم توڑ دیا۔
خاتون کے شوہر میانک پانڈے، جو ایک این جی او کے ساتھ کام کرتے ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ عامر خان کے عدم برداشت پر دیئے گئے بیان پر ا±ن کے دونوں کے درمیان بحث کا آغاز ہوا۔میانک کے والد آر پی پانڈے (ایک ریٹائرڈ ویٹرنری سرجن) نے بتایا کہ ان کی بہو عامر خان کی مداح تھی اور جب میانک نے عامر خان کے بیان کا مذاق اڑایا تو وہ ناراض ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی دیگر پہلوو¿ں سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔کوٹ والی پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسر او پی سنگھ نے بتایا، "ابھی ہم کیس کو صرف شوہر کےبیان کی نظر سے دیکھ رہے ہیں جبکہ زہر کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لیے اکٹھے کرلیے گئے ہیں"۔
دوسری جانب خودکشی کرنے والی خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کو جہیز کے لیے بھی پریشان کیا جارہا تھا، پولیس کے مطابق اس پہلو سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے نئی دہلی میں ایک تقریب کے موقع پر عامر خان نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راو¿ نے بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز دی جو ان کے لیے 'انتہائی تشویشناک' لمحہ تھا۔
اداکار کا کہنا تھا، "اس ملک کا شہری ہونے کی حیثیت سے ہم اخبارات میں وہ سب کچھ پڑھتے ہیں جو ہندوستان میں ہورہا ہے، میں اس بات سے انکار نہیں کرسکتا، میں بہت سے واقعات کی وجہ سے تشویش زدہ ہوں".
بولی وڈ فلم اسٹار عامر خان ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بیان کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں.گذشتہ روز انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے اعلان کیا تھا کہ جو بھی شخص بولی وڈ اداکار عامر خان کو تھپٹر مارے گا، اسے ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا.

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *