گوجرانوالا:شوہر نے بیوی کو آشنا سمیت قتل کر دیا

murder تھانہ احمد آباد کے علاقے میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ ایمن آباد کی حدود میں ڈیرہ توت والا کے رہائشی علی رضا نے غیرت کے نام پر اپنی اہلیہ نتاشا اور اس کے مبینہ دوست وسیم کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی رضا اپنے گھر میں داخل ہوا تو اس نے اپنی بیوی کے ساتھ وسیم نامی شخص کو بیٹھے دیکھا اور اشتعال میں آکر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علی رضا اور وسیم دونوں 2، 2 بچوں کے باپ ہیں۔ علی رضا کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے وسیم کے ساتھ تعلقات ہیں اور جب وہ کام پر چلا جاتا ہے تو وسیم اس کے گھر آتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *