بلیک بیری نے پاکستان میں آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری نے 30 نومبblack berryر کے بعد سے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر مارٹی بیئرڈ نے اپنے بیان میں اس کی تصدیق کی۔بلیک بیری کی آفیشیل ویب سائیٹ کے مطابق کمپنی اس مارکیٹ سے بے دخل ہورہی ہے، کیونکہ پاکستان میں ہماری موجودگی، ہمارے صارفین کی رازداری کے تحفظ سے ہماری وابستگی پر اعتراض پیدا کرسکتی ہے۔بلیک بیری سروسز کے حفاظتی پہلوئوں پر پوری طرح تحقیق کرنے کے بعد وزارتِ اندرونی امور نے پاکستان مین بلیک بیری سروسز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اطلاق یکم دسمبرسے کر دیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *