کیا وٹامن سپلیمنٹ بے کار ہوتے ہیں؟

vitaminsسائنسدانوں کے ایک گروہ نے وٹامِنزکے سپلیمنٹ تیار کرنے والی صنعت پرشدید الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سپلیمنٹ تقریباً کبھی بھی صحت کے لئے مفید نہیں رہے ہیں۔ یہ پیسے کا ضیاع ہیں اور فائدے کی بجائے نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔
باوجود اس کے کہ ہر تین میں سے ایک برطانوی وٹامنز یا منرلز کی گولیاں لیتا ہے، تقریباً پانچ لاکھ لوگوں پر کی گئی تحقیق سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ اچھی طرح خوراک لینے والے بالغوں کی خوراک میں اضافی توانائی دینے والی غذائی اشیاء شامل کرنے کا کوئی واضح فائدہ نہیں ہے اور یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔
یہ نتائج واروِک یونیورسٹی اوربالٹی موورکے جوہن ہوپکِنز سکول آف میڈیسن کے برطانوی اور امریکی اساتذہ نے اخذکئے اور ’انٹرنل میڈیسن‘ نامی میگزین کے سالانہ ایڈیشن میں شائع کئے۔
’’ٹائمز‘‘ میگزین کے مطابق، سائنسدانوں نے یہ رائے بھی دی ہے کہ سپلیمنٹ فروخت کرنے والی کمپنیاں ، غیر ضروری علاجوں کی پیشکش کے لئے صحت سے متعلق جھوٹی پریشانیاں پھیلا تی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *