بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں :کل جماعتی کانفرنس

kul jamati جمعیت علما ئے پاکستان اور قومی عوامی تحریک کے تحت کل جماعتی کانفرنس میں مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ف، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی سمیت تمام چھوٹی بڑی جماعتوں نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن دو جماعتوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہو چکا ہے، سندھ میں گ±ڈ گورننس کے لئے وفاق کی ذمہ داری سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا تھا۔
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی کو الیکشن نہیں بلکہ آپریشن کی ضرورت ہے، شہر قائد سے ابھی خوف کی فضا مکمل ختم نہیں ہوئی، تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جب بھی آواز بلند ہوئی تو اس کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیکر دبانے کی کوشش کی گئی۔
کل جماعتی کانفرنس میں مختلف قراردادیں بھی منظور کی گئیں جن میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے نتائج کو کالعدم قراد دیکر از سر نو فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *