سندھ کابینہ میں مزید نو وزراء شامل، مجموعی تعداد 15 ہوگئی

aaaaa

سندھ کابینہ میں مزید نو وزراء کو شامل کر لیا گیا ہے۔

بدھ کو اس حوالے سے حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد  نے نو منتخب وزراء اور ایک مشیر سے حلف لیا۔

تقریب سے پہلے سندھ کے وزیر اعلٰی سید قائم علی شاہ اور دیگر وزراء نے گورنر سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

جن وزراء نے حلف اٹھایا ہے ان میں اویس مظفر، دوست محمد رحیمو، جواد ناگوری، جام خان شورو، مکیش کمار چاؤلہ، گیان چند، روبینہ سعادت قائم خانی، جام مہتاب اور علی مردان شاہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد خان جونیجو نے وزیر اعلٰی کے مشیر کے طور پر حلف اٹھایا۔

سندھ کابینہ میں اب وزراء کی تعداد سولہ ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ اٹھاروں ترمیم کے تحت سندھ کابینہ میں صوبائی اسمبلی کے گیارہ فیصد یعنی اٹھارہ وزراء کی حد مقرر ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *