چوتھے ٹیسٹ پر بھارت کی گرفت مضبوط : 403 رنز کی برتری حاصل

testہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے چوتھے اورآخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر 403 رنز کی برتری حاصل کرکے میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ہندوستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 121 رنز پر آو¿ٹ کرکے 213رنز کی برتری کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو اوپنر مرلی وجے اور روہیت شرما 8 کے مجموعی اسکور پر مورکل کا شکار بنے۔
شیکھر دھون اور پوجارا نے 45 رنز کی شراکت میں ہندوستان کا اسکور 53 رنز تک پہنچایا، دھون 21 رنز بناسکے انھیں بھی مورکل نے بولڈ کردیا، چتیشور پوجارا بھی 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔57 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان ویرات کوہلی اور اجنکیا راہا نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 133 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے تیسرے دن کے اختتام پر ہندوستان کا اسکور 190 رنز تک پہنچا دیا جبکہ مجموعی برتری 403 رنز کی ہوگئی۔
ویرات کوہلی83 اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے راہانے 52 رنز پر کھیل رہے تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مورکل نے 3 اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔اسے قبل پہلی اننگز میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 213 رنز کی برتری کے باوجود فالوآن نہیں کرایا تھا۔ہندوستان نے سیریز کے دو میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *