اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

zalzla وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے جب کہ زیرزمین اس کی گہرائی 88 کلومیٹرتھی۔
جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد،مانسہرہ، چارہ سدہ، صوابی، سوات، چترال، شانگلہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، چلاس اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *