سرگودھا میں ’ایکسپریس نیوز‘ کے دفتر پر کریکر حملہ

express attack یونیورسٹی روڈ پر واقع ’ایکسپریس نیوز‘ کے دفتر پر نامعلوم افراد کے کریکر حملے کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ پر واقع’ ایکسپریس نیوز‘ کے دفتر پر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ حملے سے دفتر کے باہر کھڑی گاڑی اور 2 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا اور دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ حملے میں زخمی سکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔کریکر حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملے کے خلاف صحافتی تنظیموں نے کل احتجاج کا اعلان کیا ہے، پی ایف یوجے نے کل پنجاب اسمبلی کے باہراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *