کراچی کا امن دوبارہ خراب نہیں کرنے دیں گے: جنرل راحیل

gen raheelآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے جو بلا تفریق جاری رہے گا جب کہ شہر کا امن دوبارہ خراب نہیں کرنے دیں گے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی میں امن وامان سے متعلق ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ شہر میں جاری آپریشن دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں اور سہولت کاروں کے خلاف ہے، آپریشن کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے جو بلا تفریق جاری رہے گا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، شہر میں کافی حد تک امن بحال کردیا ہے اور اب کراچی کا امن دوبارہ خراب نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کی کارروائیوں سے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑا جاچکا ہے جب کہ اب شہر میں پائیدار امن کے لیے وفاق اور صوبائی حکومتوں میں بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اور اداروں کے درمیان رابطے بڑھانے اور انہیں مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *