شیخوپورہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نومنتخب چیئرمین جاں بحق

firing جوئیانوالہ موڑ پر نماز جنازہ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نو منتخب یو سی چیئرمین جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے جوئیانوالہ موڑ پرنماز جنازہ کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نماز جنازہ میں شریک یونین کونسل 47 کے نومنتخب چیئرمین عباس ڈوگرموقع پرجاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرقریبی نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخم گہرے ہونے کے باعث دونوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور شبہ ہے کہ واقعہ بلدیاتی انتخابات میں ہار کی رنجش کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *