ہائیکورٹ کا چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب

chief election comitinorہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، منیر احمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر آئین کے تحت شفاف انتخابات اور ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بیان دیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ اس لئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا ابتدائی موقف سننے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے تحریری جواب طلب کر تے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *