ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج اسلام آباد پہنچ گئیں

sushmaہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نئی دہلی میں تنقید کے باوجود پاکستان کے ساتھ متعدد معاملات پر بات چیت اور ’ہارٹ آف ایشیا ‘ کانفرنس میں حصہ لینے کیلئے منگل کی شام اسلام آباد پہنچ گئیں۔
انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ سشما سوراج کی سربراہی میں انڈین وفد افغانستان پر بات چیت کرے گا۔اسلام آباد پہنچنے کے بعد میڈیا سے مختصر ملاقات میں سشما نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سے ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بات ہو گی.
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ ہندوستانی وزیر سے بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی پر گفتگو ہو گی۔سرتاج عزیز نے بتایا کہ سشما سوراج وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملیں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *