جو افغانستان کے دشمن ہیں، وہ پاکستان کے دشمن ہیں، نوازشریف

وزیراعظم نوازشریفnwaz sharif in HOA شریف نے کہا کہ امن کے لیے پُر امن افغانستان لازمی ہے، افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں ۔وزیراعظم نوازشریف نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے افغانستان کو ایشیا کا دل قرار دیا تھا، یہ کانفرنس استنبول کانفرنس کا تسلسل ہے ۔افغانستان ایک خود مختار ملک ہے، عالمی برادری افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتی ہے ۔پاکستان خطےکے تمام ملکوں سے مضبوط تعلق رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں ۔وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ وہ تمام مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے عمل کو سراہتا ہے،کانفرنس کا مقصد خطے میں امن اور انسانی اقدار کا فروغ ہے۔ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے افغان صدر اشرف غنی اسلام آباد پہنچے تونورخان ائیر بیس پر وزیر اعظم نواز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا،تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے، افغان صدر کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی،گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *