بونڈ کے پیچھے کون تھا، اور کیا ہے یہ 500,000پائونڈ کا جھگڑا

ہالی وڈ فلموں کا مشہور کردار james bond’’جیمز بونڈ‘‘ اصل میں ایک جیتے جاگتے انسان کا تخیّلاتی روپ ہے۔ بات ہو رہی ہے Count Robin de la Lanne Mirlees، ایک خوبصورت، ذہین اور امیر سکاٹش کی جو لا تعداد زبانین بول سکتا تھا ، بزنس کرنا تو وہ جانتا تھا ہی مگر عورتوں کو اپنی طرف راغب کرنا بھی اُسے خوب آتا تھا۔جیمز بانڈ کے کردار اور سکاٹ لینڈ کے زمیندار کے اس بیٹے میں اتنی مماثلت تھی کہ Ian Fleming نے اپنی آنیوالی فلم ’’ On Her Majesty's Secret Service‘‘ کے کردار بونڈ کو اسی امیرزادے کے نام کر دیا۔ اور اب اُسی امیرزادے کی 500,000  پائونڈ کی پراپرٹی نے ہنگامہ مچا کے رکھا ہے۔Count Robin نے 2012 میں وفات پائی اُسوقت وہ Hebridean island of Great Bernera کا ایک زمیندار تھا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے جزیرے کے ساتھ موجود ایک چھوٹے غیر آباد جزیرے Little Bernera کا بھی مالک تھا۔وہاں کے رہنے والوں نے رابن کے مرنے کے بعد دونوں جزیروں کو خریدنا چاہا لیکن چھوٹے جزیرےbond 2 کو محافظتی قیمت کی وجہ بتا کر ناقابلِ فروخت قرار دے دیا گیا جبکہ کاؤنٹ رابن اپنی وصیت میں خود اُسے عطیہ کر گئے تھے۔ لیکن آج دو سال گزرنے کے بعد بھی Little Bernera کے 250 رہائشی رابن کی ریاست کے ساتھ کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے۔
مانا جا رہا ہے کہ کاؤنٹ رابن کے بیٹے Patrick de la Lanne جو کہ ایک وکیل ہیں اور جرمنی کے شہر Delmenhorst کے سابق مئیر بھی رہ چکے ہیں اُنہوں نے اپنے ذاتی زرائع سے اس جزیرے کی مالیت کا پتہ کروایا جو کہ  500,000 پائونڈ بنتی ہے، جبکہ جزیرے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ قیمت اصل قیمت سے کئی گنا زیادہ ہے اور ایسا پیٹرک اس لیے کر رہے ہیں کہ یہ پراپرٹی کوئی نا خرید سکے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھوٹا جزیرہ ،جہاں سب مزارع رہتے ہیں، اس کی قیمت  20,000 پائونڈ اور بڑے جزیرے کی اصل مالیت 50,000 پائونڈ ہے۔وصیت کے مطابق کاؤنٹ رابن کی ریاست اُن کے پوتے Cyran کے نام ہے جو Mr de la Lanne کے بیٹے ہیں۔Tom Macdonald جو کہ Great Bernera Community Development Trust کے چئیر مین ہیں اُن کا ماننا ہے کہ پیٹرک ان جزیروں کو ہمیں تب بیچیں گے جب کوئی اور اُنہیں نا خریدے اور ہم اب تک اُنہیں کسی ڈیل پر رضامند نہیں کر سکے ہیں۔ ٹام کا کہنا ہے کہ مسئلہ مالیت کا ہے، جتنی مالیت پیٹرک ان جزیروں کی لگا رہے ہیں یا مانگ رہے ہیں وہ اصل قیمت سے بہت زیادہ ہے اور پیٹرک اس مالیت کو صحیح ثابت کرنے کا کوئی ثبوت بھی مہّیا نہیں کر پا رہے ایسی صورت میں کمیونٹی اُنہیں اتنے پیسے نہیں دے سکتی۔ ٹام کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھوٹا جزیرہ بالکل غیر آباد ہے لیکن ہم پھر بھی اُسے لینا چاہ رہے ہیں کیونکہ وہاں ہمارے آباؤاجداد کی قبریں ہیں اسلیے ہم اُس جگہ کو لے کر بہت حساس ہیں۔
پیٹرک کی ان جزیروں کی زیادہ قیمت لگانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس طرح رہائشی اسے نہیں خرید پائیں گے اور پیٹرک اسے اوپن مارکیٹ میں نیلام کر کے قیمت کا کچھ حصّہ رہایشیوں کو دے دیں گے مگر رہائشی ایسا نہیں چاہتے اور اس لیے اُنہوں نے لینڈ ریفارم ایکٹ آف سکاٹ لینڈ کے تحت عدالت میں درخواست جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔bond 3
کا ؤنٹ رابن کا وہ پرانا گھر جس میں وہ رہائش پزیر تھے نیلامی میں شامل نہیں ہے۔John Gillies جو کہ Ken Macdonald and Co میں پریکٹس مینیجر ہیں اور پیٹرک کے وکیل بھی ہیں اُن کا کہنا ہے کہ ہمیں رہائشیوں کی ظرف سے نوٹس موصول ہوا ہے مگر سچائی یہ ہے کہ دونوں قیمتوں کا فرق بہت زیادہ ہے۔ابھی بھی اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے جو فی الحال بے نتیجہ ہے۔ مارچ کے مہینے تک بہت سے رہائشی اس پراپرٹی کو خریدنے میں بہت پر جوش تھے مگر اب اُس جوش میکں بھی کمی �آگئی ہے ۔
یاد رہے کہ یہ ریاست تاریخی اعتبار سے بھی بہت اہم ہے، کیونکہ Bernera وہ ریاست ہے جہاں سے مزارعوں نے اپنے حق کے لیے آواز اُٹھائی اور Bernera Riot of 1874رابن نے اپنی زندگی میں ہی اپنی کافی پراپرٹی بیچ دی تھی اور اُس کے مرنے نے بعد اُس کے خاندان نے بھی اس کی کچھ پراپرٹی بیچی مگر ابھی بھی اُس کے پاس تقریباََ 800,000 پائونڈ کا ایک گھر ،کچھ زمیں اور یہ گریٹ برنارا موجود ہے۔ کا واقعہ پیش آیا۔ا Great Bernera 50 سال تک رابن کی ملکیت رہا ۔ وہ رابن جو امراء کے خاندان سے تعلق رکتا تھا اور جو ’’ جیمز بونڈ‘‘ جیسے شہرہ آفاق کرادر کا بانی تھا وہ کیوں اکیلا ایک پرانے گھر میں رہنے پر مجبور تھا اور جب وہ مرا تو کیوں اُسکے بنک میں خالی 6000پائونڈ   تھے۔ آج اُسکا خاندان اس ذمین کے پیچھے تو پڑا ہے مگر کیوں وہ اپنے خاندان کے سربراہ سے اس قدر بیزار تھا ، یہ وہ سوال ہیں جو اب بھی جواب طلب ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *