چین کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

pak china وزیر اعظم نواز شریف سے چین کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبے کیلئے چینی قیادت کے مشکور ہیں، پاک چین تعلقات کو انتہائی مضبوط بنانے پر پاکستانی قوم چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہے، توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر بھی چین کا شکریہ اداکرتے ہیں، چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کا مستقبل ایک ہے، راہداری منصوبہ کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر شروع کیا جانے والا جامع منصوبہ ہے، دونوں ممالک مو¿ثر تعاون میں شراکت دار ہیں، راہداری منصوبے سے خطے میں بڑی تبدیلی آئیگی، پاکستان نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں اہم کردار ادا کیا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ کی قیادت کرنے پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *