افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں اہم طالبان کمانڈر آریانہ ہلاک

afghnistanافغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں پاک افغان سرحد کے قریب افغان سکیورٹی فورسزنے کارروائی کرکے تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرآریانہ کوہلاک کردیا ہے جبکہ ان کے دیگرپندرہ ساتھیوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آریانہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں افغان فورسزکے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں آریانہ پاکستانی طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے جوان کے مرنے تک ان کے ساتھ رہے اس سے پہلے وہ مولانا صادق نورکے بھی قریبی ساتھی تھے آریانہ کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں حیدرخیل سے تھاجہاں پرآپریشن ضرب عصب شروع ہونے کے بعد وہ دیگرساتھیوں سمیت افغانستان فرارہوگیا تھا۔
بعض اہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران پاکستان کی جانب سے اس مطالبے کہ افغانستان اپنے ہاں موجود پاکستانی طالبان کے خلاف کارروائی کرے پریہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *