جگر کے مریض پاکستانی بچے کی خواہش پر سلمان خان کی ملاقات

salman khanبولی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی نرم دلی کے قصے پہلے سے مشہور ہیں اور اب انہوں نے اپنے 11 سالہ پاکستانی مداح کی ملاقات کی خواہش پوری کرکے ایک اور مثال قائم کردی۔دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 11 سالہ عبد الباسط جگر ٹرانسپلانٹ کے لیے ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی گئے تھے۔عبد الباسط پیدائش کے بعد شدید یرقان کی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے جس نے ان کے جگر کو متاثر کیا۔عبد الباسط کو مسلسل دو ماہ فوٹو تھراپی کے ذریعے برین ہیمرج اور سماعت سے محروم ہونے سے تو بچالیا گیا، تاہم چند سالوں بعد ان کی صحت ایک بار پھر خراب رہنے لگی۔
گیارہ سالہ پاکستانی بچے کی صحت کے مسئلے کا مستقل حل یہ تھا کہ ان کے جگر کا ٹرانسپلانٹ کیا جائے، اور ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں یہ ٹرانسپلانٹ نئی دہلی کے اندراپراستھا اپولو ہسپتال سے کرانے کا مشورہ دیا گیا، جہاں ان کا یہ آپریشن کامیاب رہا۔
نئی دہلی میں زیر علاج رہنے کے دوران باسط نے بولی وڈ سپر سٹار سلمان خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، جو اس وقت پوری ہوگئی جب سلمان خان نے ان سے ملاقات کی اور اپنے ننھے مداح کے ساتھ تصویر بھی کھینچوائی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *