دنیا کا پہلا 50 میگا پکسل کیمرہ متعارف

cameraدنیا بھر میں پروفیشنل کیمرے بنانے والی شہرہ آفاق کمپنی ’کینن‘نے دنیا کا پہلا فل فریم 35ایم ایم سنسرکے ساتھ50میگا پکسل والا کیمرہ ’فائیو ڈی ایس آر‘ متعارف کرادیاہے۔اس حوالے سے لاہور میں باقاعدہ ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور فوٹوگرافرز اور ڈیلرز نے شرکت کی۔’کینن پاکستان‘ کے سربراہ رکسن وانگ نے شرکا کو کیمرہ کے منفرد فیچرز سے متعلق بریفنگ دی جبکہ دنیا کے معروف فوٹوگرافر’ٹیو پینگ ‘نے شرکاءکو کینن’فائیو ڈی ایس آر‘ ، ای او ایس کے ساتھ اپنے تجربہ کو آگاہ کیااور اس کیمرہ سے لی جانے والی تصاویر دکھائیں۔
کینن کا سب سے زیادہ ریزولوشن والا کیمرہ 20میگا پکسلزکا تھااور اب کینن نے اس سے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے 50اعشارہ6میگا پکسلز کے ساتھ بہترین آٹو فوکس کیمرہ متعارف کرایا ہے۔
یہ کیمرہ صارفین کو تصویر ی معیار اوراستعمال میں بہترین نتائج دیتا ہے۔کینن پاکستان کے کنٹری منیجر سردار علی نے کہا کہ ہم کیمرے کے اجرا کے ساتھ فوٹوگرافی کے فن کو ایک نئے معیار کی طرف لے جارہے ہیں۔یہ کیمرہ کسی بھی عکس کو اس کی باریک ترین جزئیات کے ساتھ محفوظ کرنے کے صلاحیت رکھتا ہے اور ہر دفعہ دیکھے جانے پرتصویر حقیقت سے قریب ترمحسوس ہوتی ہے۔اس کیمرے میں بیک وقت دو کارڈز لگانے کے لئے پہلی مرتبہ 2 سلاٹس جیسی کئی منفرد خصوصیات بھی موجود ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *