2013ء میں آپ کو 100 ڈالر کی سرمایہ کاری کہاں کرنی چاہئے تھی ؟

1 . dollarدبئی کی پراپرٹی مارکیٹ کے پھر سے اوپر اٹھ جانے کے سبب 18 دسمبر 2012ء کو کی جانے والی 100ڈالر کی سرمایہ کاری اب تک 202.51 ڈالر تک پہنچ سکتی تھی۔ یہ اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ منافع اصل سرمایہ کاری کا 102.51 فیصد ہے۔
اس وقت دبئی سٹاک ایکسچینج میں پراپرٹی کی خریدوفروخت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کے شیئرز AED 7.090 پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔
2 . فیس بک میں 18دسمبر 2012ء کو کی جانے والی 100ڈالر کی سرمایہ کاری اب تک 197.98ڈالر تک پہنچ سکتی تھی۔ یہ اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ منافع اصل سرمایہ کاری کا 97.98 فیصد ہے۔ اس وقت سماجی روابط قائم کرنے والی اس ویب سائٹ کا شیئر54.86 ڈالرکی قیمت پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
3 . 2013ء کے دوران سونا ایک مایوس کن سرمایہ کاری ثابت ہوا ہے۔ 18دسمبر 2012ء کو کی جانے والی 100ڈالر کی سرمایہ کاری اب صرف 73.68ڈالر رہ گئی ہے یعنی اپنی اصل قیمت میں سے 26 فیصد کھو چکی ہے۔ اس وقت سونا1232 ڈالر فی اونس کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
18 .4دسمبر 2012ء کو چاندی میں کی جانے والی 100ڈالر کی سرمایہ کاری اب صرف 62.94ڈالر رہ گئی ہے یعنی چاندی اپنی اصل قیمت میں سے37 فیصد کھو چکی ہے۔ اس وقت چاندی62.94 ڈالر فی اونس کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
.5باوجود اس کے کہ ایپل شاید ٹیکنالوجی کی دنیا میں موجود سب سے زیادہ معتبر نام ہے لیکن 18دسمبر 2012ء کو ایپل میں کی جانے والی 100ڈالر کی سرمایہ کاری اب تک صرف 111.56ڈالر تک پہنچ سکی ہے۔ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کا شیئر 560.67 ڈالر کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
.6تھوڑا ہی سہی مگر2013ء میں امریکی ڈالر کے خلاف یورو مضبوط ہوا ہے۔18دسمبر 2012ء سے اب تک یورو کی قیمت 100 ڈالر سے بڑھ کر 104.64 ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔
7 . 2013ء کے دوران برنٹ آئل کو ہولڈ کرنا بالکل بے کار ثابت ہوا۔18 دسمبر 2013ء کوجس شیئر کی مالیت 100ڈالر تھی، اب اس کی مالیت صرف100.07ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ برنٹ آئل کی فی بیرل قیمت108.42ڈالرسے بڑھ کرصرف108.50ڈالرتک پہنچ سکی ہے۔
8 . 18 دسمبر2012ء کو ماحول دوست ٹیسلہ گاڑی میں کی گئی100ڈالر کی سرمایہ کاری اب 428.50ڈالر کی شاندار سطح تک پہنچ چکی ہے۔ تاہم ، یہ بات بھی ذہن میں رکھی جانی چاہئے کہ ٹیسلہ کے شیئر کی قیمت میں اس سال کے دوران بہت زیادہ اتارچڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ اس وقت ٹیسلہ کے شیئر کی مالیت 147.52ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
9 . مائیکروسافٹ کارپوریشن کی وِنڈوز 8 زیادہ بزنس نہ کر سکی لیکن اس کی نئی Xbox One ویڈیو گیم نے ایک لمبی چھلانگ لگاکر ونڈوز 8 والا حساب برابر کر دیا۔ 18 دسمبر2012ء کو واشنگٹن ٹیک میں کی گئی100ڈالر کی سرمایہ کاری اب133.85 ڈالر میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اس وقت کمپنی کا شیئر 36.89ڈالرکی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
اس سب کے برعکس۔۔۔۔
گزشتہ برس دسمبر میں مشرق بنک کے اکاؤنٹ میں100ڈالرکی سرمایہ کاری آج بھی 100ڈالر ہی ہے۔۔۔۔اتنی ہی محفوظ ، جتنا آپ کا گھر، لیکن بلاشبہ اپنی بھرپور محنت سے کمائے ہوئے پیسوں سے سرمایہ کاری کرنے کے بہتر طریقے بھی موجود ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *