آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد

amir boxer پاکستانی نژاد مشہور برطانوی باکسر عامر خان کے نام پر آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد 14 دسمبر سے 21 دسمبر تک استاد عبداللہ بلوچ سٹیڈیم میں منعقد ہوگا جس میں ملک کے سرفہرست باکسرز حصہ لیں گے۔پاکستان کے سرفہرست باکسرز جنھوں نے حال ہی میں 35 ویں نیشنل باکسنگ چمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا اب آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے .
سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن(ایس بی اے) کے سیکرٹری اصغر بلوچ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا اقدام پاکستان رینجرز کی طرف سے اٹھایاگیا ہے جو ایس بی اے کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مالی تعاون کررہاہے۔واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے جب مشہور باکسرعامر خان نے حال ہی میں شہر کا دورہ کیا تھا تو ان کے نام پر ٹورنامنٹ کو اسپانسر کرنے کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے منلسک 18 ٹیموں سمیت سندھ وائٹس، سندھ پولیس اور سندھ رینجرز ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کی دوٹیمیں گرین اور وائٹس شامل ہوں گی۔
ایس بی اے کے سیکرٹری نے کہا رینجرزباکسرز کو نقد انعامات کے علاوہ ڈیپارٹمنٹس سے تعلق نہیں رکھنے والی ٹیموں کو سفری اخراجات، روزانہ الاو¿نس، کھانے اور دیگر اخراجات کا بوجھ اٹھائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے فاتح کو 20 ہزار اور دوسرے نمبر پر آنے والے کو 15 ہزار اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ہر باکسر کو 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *