پشاور: وزیراعظم کی آمد پر پولیس اور طلبا میں تصادم

peshawar coloegeپشاور میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی آمد کے موقع پر اسلامیہ کالج میں پولیس اور طلبہ کے درمیان صبح آٹھ بجے سے لے کر دن دو بجے تک آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔اسلامیہ کالج کی صدسالہ تقریب میں وزیرا عظم میاں نوازشریف کے پہنچنے سے قبل انتظامیہ نے کالج کے تمام دروازے بند کردئیے، جس کے باعث تاخیر سے آنے والے طلبہ نے گیٹ توڑنے کی کوشش اور پولیس پر پتھراﺅ کیا، پولیس ا ہلکاروں نے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا اور چھ طلبہ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس اور طلبا کے درمیان پتھراﺅ اور لاٹھی چارج کا سلسلہ صبح آٹھ بجے سے دن دو بجے تک جاری رہا۔اس موقع پر طلبا نے گو نواز گو اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی تاہم تقریب ختم ہونے پر طلبہ منتشر ہوگئے۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ طلبہ کو صبح 8 بجے سے پہلے پہنچنے کا وقت دیا گیا تھا لیکن احتجاج کرنے والے طلبہ تاخیر سے پہنچے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *