اسلام فوبیا کا پھیلتا زہر، کیلیفورنیا کی مسجد میں فائر بم سے حملہ

امریکی ریاست کیmosque attack in californiaلیفورنیا کے علاقے کوچیلا میں واقع اسلامک سوسائٹی آف پام اسپرنگز پر نامعلوم افراد نے نماز جمعہ سے قبل فائر بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ فائر بم حملے کے نتیجے میں مسجد میں آگ لگ گئی جس سے مسجد کے بڑے حصے کو نقصان پہنچا اور مسلمان شہریوں نے سڑک پر نماز ادا کی۔فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جب کہ کیلیفورنیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقامی مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم اس طرح کے حملوں سے ہمیں عبادت کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔واضح رہے کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا کے سماجی سینٹر پر ہونے والے حملے کے بعد سے امریکا میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پرستی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔دو روز قبل بھی کیلیفورنیا کے ایک پارک میں کچھ مسلمان نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ اچانک ایک خاتون نے اسلام کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا اور پھر کافی کا کپ ان نمازیوں پر پھینک دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *