تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

tapi mansooba وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تاپی منصوبہ خطے میں امن اورتجارت کاباعث اور خطے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترکمانستان کے شہرمیری سٹی میں تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف،ترکمانستان کےصدرقربان علی محمدوف سمیت افغان صدراشرف غنی اوربھارت کےنائب صدرمحمدحامد انصاری بھی تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعظم نوازشریف کا گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے جہاں ہم نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاپی منصوبہ چاروں ممالک کی قیادت کی کاوشوں کانتیجہ ہے، منصوبہ ترکمانستان کے وسائل کوجنوبی ایشیا تک پہنچانے میں اہم کرداراداکرے گا جب کہ تاپی منصوبہ خطے میں امن اورتجارت کابھی باعث بنے گا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت چاروں ممالک کے درمیان 1735 کلومیٹرطویل پائپ لائن بچھائی جائےگی جب کہ پائپ لائن سے ایک کھرب 20 ارب کیوبک فٹ گیس درآمد کرنے کی گنجائش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تابی منصوبہ خطے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، توانائی سے متعلق تمام منصوبے ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔واضح رہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے پاکستان یومیہ ایک ہزار 325 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل کرے گا۔

تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *