عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کا 14دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

imran farooqعمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے ملزموں کو پیش کئے بغیر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان معظم علی ، خالد شمیم اور محسن علی سید کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے تمام دلائل سنتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سنا دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *