شہدائے پشاور کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں : جان کیری

jhon keri امریکا نے پشاور سانحے کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ آرمی پبلک سکول پر حملے کی پہلی برسی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ وہ اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جان کیری نے کہا کہ وہ گزشتہ گرمیوں میں واشنگٹن میں پشاور سانحے کے متاثرہ بچوں سے ملے وہ بچے پاکستانی قوم کی طاقت کی علامت تھے جن سے مل کر یہ احساس ہوا کہ پوری دنیا کا متحد ہو کر دہشت گردی کےخلاف مشترکہ جدوجہد کرنا کتنا اہم کام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلی برسی پر امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ شدت پسندی کے مقابلے اور مستحکم پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *