قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

phansiقتل کے 3 مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ ایک ملزم کی پھانسی راضی نامے کے بعد روک دی گئی۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینٹرل جیل فیصل آباد میں لیاقت اوراسحاق نامی قتل کے 2 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا،دونوں نے 1992 میں فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ ڈیرہ غازی خان میں دہرے قتل کے مجرم مشتاق احمد کو بھی پھانسی دے دی گئی۔ ملزم نے 1999 میں بیوی اوربیٹی کو رشتے کے تنازعے پر قتل کیا تھا۔تاہم اللہ دتہ نامی مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی جس نے 2006 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک 400 سے زائد افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کرایا جاچکا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *