Site icon DUNYA PAKISTAN

اطالوی سائیکلسٹ نے دوائیں پہنچانے کا مشن شروع کردیا

Share

روم، اٹلی: اٹلی میں اس وقت کورونا وبا نے ہولناک تباہی پھیلادی ہے اور بزرگوں کو دوا منگوانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اب اس تناظر میں اٹلی کے پروفیشنل سائیکلسٹ، ڈیوڈ مارٹینیلی نے بوڑھے مریضوں کو گھر گھر دوا پہنچانے کا کام شروع کردیا ہے۔

ڈیوڈ نے اپنے شہر لوڈیٹو میں یہ کام شروع کیا ہے۔ اس گاؤں نما شہر میں نہ ہی کوئی بڑی فارمیسی ہے اور نہ ہی کوئی دوا کی دکان ہے۔ اس لیے وہ روزانہ اپنی سائیکل پر دوسرے شہر روواٹو جاتے ہیں اور وہاں سے دوائیں خرید کر لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔

Exit mobile version