Site icon DUNYA PAKISTAN

کرپٹو کرنسی: ہیکر نے چین میں ڈھائی کروڑ ڈالر چوری کیے، پھر خود ہی واپس کر دیے

Share

ایک پراسرار ہیکر نے پہلے کرپٹو کرنسی کی مد میں دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر چوری کیے اور صرف دو روز بعد ہی انھیں خود ہی واپس بھی کر دیا۔

چین میں قائم مرکز ڈی فورس سے دو روز قبل کرپٹو کرنسی، الیکٹرانک سطح پرادائیگی کے لیے استعمال ہونے والی ڈیجیٹل کرنسی، کی مد میں ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی رقم چوری ہوئی تھی۔

ہیکر نے سب سے زیادہ ایک کروڑ ڈالر مالیت کی ایتھیریم کرنسی چرائی۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر کے دوسرے کوائنز بھی چوری کیے گئے تھے۔ ہیکر نے 40 لاکھ ڈالر کے ایسے کوائنز بھی چوری کیے جو امریکی ڈالر سے منسلک ہیں۔

اس نے دو روز بعد مختلف کرپٹو کوائنز کی شکل میں تقریباً اتنی ہی مالیت کی ڈیجیٹل رقم واپس ادا کر دی ہے۔

ڈی فورس کرپٹو کرنسی کا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں ڈیجیٹل رقوم کا لین دین ہوتا ہے۔

ڈی فورس کے بانی منڈاؤ ینگ نے ہیکرز کے حملوں کے بعد ایک پیغام میں کہا تھا کہ ہیکر نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ ان سے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈی فورس کے بانی نے کہا تھا کہ ہیکرز نے نہ صرف ان کے صارفین کو نقصان پہنچایا بلکہ انھیں ذاتی طور پر کافی نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے کہا ’اس حملے میں میرے اثاثے بھی چوری ہوئے ہیں۔‘

منڈاؤینگ نے اس حوالے سے مزید معلومات دینے کا وعدہ کیا ہے۔ بی بی سی نے ڈی فورس سے مزید معلومات کے لیے رابطہ کیا ہے۔

اس حملے کے حوالے سے سکیورٹی کمپنی پیک شیلڈ نے ایک بلاگ میں وضاحت کی ہے کہ کیسے ایک ہیکر نے ڈی فورس کے نظام کو دھوکہ دے کر ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی۔

اسے آسان لفظوں میں اس طرح بیان کیا جاسکتا ہے کہ ہیکر ڈی فورس کے نظام کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوگیا کہ وہ کرپٹو کرنسی جمع کروا رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ کرپٹو کرنسی چوری کر رہے تھے۔

ڈیجیٹل کرنسی کیا ہے اور کہاں استعمال ہوتی ہے

ڈیجیٹل کرنسی بنیادی طور پر الیکٹرانک سطح پرادائیگی یا پےمنٹ کا طریقہ کار ہے۔ اس سے آپ خریدای کر سکتے ہیں لیکن اب تک یہ مخصوص مقامات پر ہی خرچ کی جا سکتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ ویڈیو گیمز یا سوشل نیٹ ورکس پر ادائیگی کر سکتے ہیں۔ڈیجیٹل کرنسی کیا ہے اور کہاں استعمال ہوتی ہے

اس وقت دنیا میں لگ بھگ 5000 کرپٹو کرنسیز استعمال ہو رہی ہیں جن میں بِٹ کوائن سرفہرست ہے۔ ایک بٹ کوائن کی قیمت اس وقت 8300 ڈالر کے لگ بھگ ہے جبکہ ماضی میں یہ 20 ہزار ڈالر کی حد تک بھی پہنچ چکی ہے۔

کرپٹوکرنسی کی کُل مارکیٹ ایک اندازے کے مطابق 230 بلین ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔ مارکیٹ پر نظر رکھنے والے افراد کہتے ہیں کہ کچھ عرصہ پہلے تک اس کی مارکیٹ 400 بلین ڈالرز سے زیادہ کی تھی۔

کریپٹو کرنسی کا کاروبار دنیا بھر میں ہو رہا ہے جس میں اب تک 5000 سے زیادہ کرنسیز آ چکی ہیں لیکن فی الحال سب سے مقبول بٹ کوائن ہے۔

Exit mobile version