گھریلو جھگڑے پر ماں نے 3 بچیوں کو زہر پلانے کے بعد خودکشی کر لی

zeharمکوانا کے علاقے ڈھڈی والا میں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑے پراپنی 3 کمسن بچیوں کو زہر پلانے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیصل آباد میں مکوانا کے علاقے ٹھڈی والا کی رہائشی عائشہ بی بی نے اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھی جانے والی گولیوں کو دودھ میں گھول کر اپنی 3 بچیوں 8 ماہ کی نور فاطمہ، 6 سالہ بسمہ اور12 سالہ شہربانو کو پلائیں اور اس کے بعد خود بھی زہریلا دودھ پی لیا۔چاروں ماں بیٹیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں عائشہ بی بی ، نور فاطمہ اور بسمہ دم توڑ گئی جب کہ شہر بانو کی حالت خطرے سے باہرہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *