دہشت گردی کے خلاف رینجرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی جیسا ہے: کور کمانڈر کراچی

cor com karachiکورکمانڈرکراچی نوید مختار کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں دہشت گردی کے خلاف رینجرزکا کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کورکمانڈرنے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرسے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اوراس میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
کورکمانڈر کراچی کا آپریشن میں حصہ لینے والے رینجرز افسران سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کراچی میں امن رینجرزکو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا، کراچی میں رینجرزکا دہشت گردی کے خلاف کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکا کہنا تھا کہ غیریقینی حالات جرائم پیشہ عناصرکو تقویت دیتے ہیں تاہم رینجرزکراچی کےعوام کودہشت گردی کے خلاف تحفظ میں کردارادا کرتی رہےگی۔

دہشت گردی کے خلاف رینجرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی جیسا ہے: کور کمانڈر کراچی” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *