وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس : اہم امور زیر بحث

primeministerrوزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کی اسلام آباد میں بیٹھک ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد ، ضرب عضب میں پیش رفت اور کراچی میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم ہاو¿س اسلام آباد میں ہوا ، وفاقی وزراءاسحاق ڈار ، چودھری نثار ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر شریک ہوئے۔ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی ، خطے بالخصوص افغانستان کی صورتحال اور پاک افغان تعلقات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور ضرب عضب میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملات اور ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاءنے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے رینجرزکے کردار کو سراہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *