محمد عامر فٹنس کیمپ میں شامل

muhammad amir دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ 21 دسمبر سے 7 جنوری تک لاہور میں لگے گا۔ پی سی بی نے 26 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ بی پی ایل میں تباہ کن پرفارمنس دکھانے والے محمد عامر کو فٹنس کیمپ میں شامل کر لیا گیا ہے مگر ذرائع کے مطابق محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت ویزہ کلیئرنس سے مشروط ہے۔ اس کے علاوہ احمد شہزاد، محمد حفیظ، شرجیل خان، اظہر علی، شعیب ملک ، بابر اعظم ، افتخار احمد ، عمر اکمل اور اسد شفیق بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔ شاہد آفریدی، سرفراز احمد، محمد رضوان، بلال آصف، صہیب مقصود، عامر یامین، وہاب ریاض، انور علی محمد عرفان عمر گل بھی کیمپ میں شرکت کریں گے۔ راحت علی، جنید خان ، رومان رئیس ،عماد وسیم ،یاسر شاہ اور سعد نسیم بھی فٹنس کیمپ میں اپنی صلاحیتیں نکھاریں گے۔ قائد اعظم ٹرافی میں مصروف کھلاڑی 23 دسمبر سے فٹنس کیمپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *