القاعدہ کو فنڈنگ کے الزام میں نجی یونیورسٹی کا وائس چانسلر گرفتار

vise chanclerاعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی دہشت گردی میں ملوث نکلنے لگے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور القاعدہ کو فنڈنگ کے الزام میں نجی یونیورسٹی کا وی سی عادل مسعود بٹ گرفتار کر لیا۔ گرفتار عادل مسعود بٹ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد سعد عزیز عرف ٹن ٹن عرف جان کا بزنس پارٹنر ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی القاعدہ کے گرفتار دہشت گرد خالد یوسف نے جے آئی ٹی کے سامنے کی جبکہ عادل مسعود بٹ کے بینک اکاو¿نٹ کی چھان بین سے بھی شواہد ملے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں اس سے پہلے بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ملوث پائے گئے ہیں۔ سماجی رہنما سبین محمود کے قتل میں ملوث ملزم مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل تھے۔

القاعدہ کو فنڈنگ کے الزام میں نجی یونیورسٹی کا وائس چانسلر گرفتار” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *