آپ سب کا شکریہ

tim peakeبرطانوی خلا باز ٹِم پیک نے خلا سے ان ہزاروں افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے تھے۔ ٹم پیک نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ’سکول کے بچے جنھوں نے میرے سفر کے آغاز کو دیکھا یا جن لوگوں نے زیر زمین دیکھا۔۔ آپ سب کے پیغامات میرے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے اس بلاگ میں انھوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر موصول ہونے والے پیغامات میں سے بعض بہترین پیغامات کو بھی شامل کیا ہے۔

ٹم پیک بین اقوامی خلائی سٹیشن پر منگل کو پہنچے ہیں جہاں وہ چھ ماہ قیام کریں گے۔ چونکہ وہ تمام پیغامات بھیجنے والوں کو الگ الگ جواب نہیں بھیج سکتے تھے اس لیے انھوں نے لکھا کہ ’ہمارے لانچ کے لیے جیسا ساتھ آپ لوگوں نے دیا وہ زبردست تھا، اور میں GoodLuckTim# کے تمام پیغامات کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ان سب کا بہت بہت شکریہ جو لانچنگ تقریب میں شریک ہوئے خاص طور پر سائنس میوزیم میں شریک ہونے والے سکول کے بچے۔ہم یہاں بہت مصروف ہیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہاں خلا میں ہماری زندگی کے بارے میں مزید جلد بتاؤں گا۔‘

timبرطانیہ کے سابق آرمی پائلٹ ٹِم پیک نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے جمعے سے اب تک اپنے ٹوئٹر صفحے پر تین تصاویرپوسٹ کی ہیں، ایک تصویر میں زمین کو دیکھا جا سکتا ہے، دوسری تصویر میں انھوں نے اپنے چاہنے والوں کے لیے ٹیمبز اپ کا اشارہ کیا ہے جبکہ تیسری تصویر میں وہ ایک تجزیے کے لیے خون دے رہے ہیں۔ ’ہم ہمیشہ سیارے زمین کے نظارے کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ وہ بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہے اور آپ اسی کی توقع کرتے ہیں۔ لیکن جو بات لوگ زیادہ نہیں بتاتے وہ یہ کہ جب آپ مخالف سمت میں دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ خلا کتنی تاریک ہے۔‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *